• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ہیرو عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم میں اُن کی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف انسان نہیں بلکہ خلائی مخلوق ہیں اور انہیں وہ اس سیارے کی بھی نہیں لگتیں۔

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ہیروئن کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک ایلین ہیں، انہیں تو وہ اس گولے (سیارے) کی لگتی ہی نہیں۔ ‘

عامر خان نےمزید کہا کہ کترینہ کیسے اتنا اچھا ڈانس کر لیتی ہیں، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

اداکارہ کترینہ اور عامر خان اس سے قبل فلم دھوم 3 میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ عامر خان نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ دھوم 3 کے دو گانوں ’کملی اور ملنگ‘ میں کترینہ نے ایسا ڈانس کیا تھا کہ وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ان گانوں کے ڈانس اسٹپس کافی مشکل تھے۔

دنگل اداکار کا کہنا ہے کہ دھوم 3 کے بعد جب انہوں نےفلم ٹھگز آف ہندوستان کے گانے ’ثریا جان‘ پر کترینہ کو ڈانس کرتے دیکھا توتب انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایلین ہیں اور انہیں تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوٹنگ سے قبل جب انہوںنے اس گانے کے ڈانس اسٹپس دیکھے تو انہیں یقین تھاکہ کترینہ یہ نہیں کر پائیں گی لیکن انہوں نے نا صرف ڈانس کیا بلکہ بہترین ڈانس پرفارمنس دی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ وہ بہت محنتی ہیں۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ عامر نے کترینہ کے ڈانس کی تعریف کی ہوبلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ان کی تعریف کرچکے ہیںبلکہ وہ ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فلم دھوم 3 کے بعد سے وہ کترینہ کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین