• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیں بیٹیوں اور باپ بیٹوں پر خرچ کرنا پسند کرتے ہیں


بظاہر والدین کبھی اپنے بچوں میں فرق کرتے نظر نہیں آتے مگر نئی تحقیق کہتی ہے کہ مائیں بیٹیوں پر اور باپ بیٹوں پر خرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔

امریکا اور فن لینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی بیٹیوں کو اچھا پہنانا، کھلانا اور پڑھانا چاہتی ہیں جبکہ یہی سوچ باپ کی بیتوں کے بارے میں ہوتی ہے۔

فن لینڈ کی یونیورسٹی کے ماہرڈاکٹر لنچ کے مطابق اس موضوع پر بے حدتحقیق اور مختلف ثقافتوں کے بارے میں جاننے کے بعد ہم یہ کہ سکتے ہیں عام طور پر لوگ بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ چین کی ایک بچہ پالیسی سے ہی اندازہ لگالیں جو کہ2015 میں ختم کر دی گئی ۔ اس پالیسی کے تحت چینی عوام پر دو بچوں پر پابندی عائد تھی لہذا چینی اس بات پر زور دیتے تھے کہ ان کی اکلوتی اولاد بیٹا ہی ہو تاکہ وہ اس پر سرمایہ لگائیں تو انہیں ہی فائدہ ہو۔

ڈاکٹر لنچ نے مزید کہا کہ کہ امریکیوں کو ہی دیکھ لیں 2011 تک ان کے معاشرے میں بیٹے کو ترجیح دینا رائج تھا۔

ماہرین دراصل ٹرائیورس ولارڈ کے اس تصور کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں بیٹے اور بیٹیوں پر ہونے والی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ٹرائیورس ولارڈ تھیوری کے مطابق اچھے حالات میں والدین بیٹوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ برے حالات میں وہ بیٹیوں پر خرچ کرتے ہیں۔

ٹھیوری کے مطابق جب امیر والدین اپنے بیٹوں کی تعلیم وغیرہ پر خرچ کریں گے تو اس سرمایہ کاری کا منافع ان کے خاندان کو ہی ہو گا جبکہ بیٹیاں شادی کر کے دوسرے خاندان چلی جاتی ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں ان کے یہاں بیٹی کیپیدائش ہو کیونکہ لڑکیاں پڑھنے میں اچھی ہوتی ہیں اور وہ اس کی تعلیم پر خرچ کریں گے تو انہیں بھی فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین