• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی فضامزید آلودہ ہوگئی،دیوالی کےبعد کئی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اردگرد کی ریاستوں میں پٹاخے پھوڑنے سے نئی دلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ کیا ۔

بھارت میں ہر برس دیوالی پر چلائے جانے والے پٹاخوں کے باعث دارالحکومت سمیت مختلف شہر دھواں کے باعث آلودگی کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے بعد پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

حال میں بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر صرف دو گھنٹوں کے لیےپٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ۔

عدالت نے صرف ایسے پٹاخے چلانے کی اجازت دی جس سےفضا میں آلودگی نہ پھیلے، اس کے با وجود فضا میں آلودگی کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔

پولیس نے اعتراف کیا ہےکہ کہیں نہ کہیں خلاف ورزی ہوئی ہے جس کی تحقیقات ہو نگی اور جس نے بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہو گی اس کو سنگین قانونی کارروائی بھگتنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں عالمی ادارہ صحت کی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں شامل دنیا کے 20 آلودہ شہروں میں بھارت کے 14 شہر شامل تھے۔

تازہ ترین