• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کے بعد تیزابیت سےکیسے بچاجائے؟

کھانے کی بعد معدے میں تیزابیت کی شکایت اکثر افراد کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے۔ تیزابیت کے باعث اکثر سینے اور بعض اوقات حلق میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے جو تکلیف اور پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن سےبچنے کے لیے ’لونگ‘ کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لونگ قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا معدے میں تیزابیت کو ہونے سے روکتا ہے اور سانس کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہر کھانے کے بعد چند لونگ چبا لی جائیں تو یہ تیزابیت سے دور رکھ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے 200 افراد پرتحقیق کی کہ وہ ہر کھانے کے بعدایک دو لونگ ایک مہینے تک کھائیں، جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے کہ تقریباً تمام افرادپر حیرت انگیز فوائد مرتب ہو ئے اور انہوں نے تیزابیت کی شکایت کو بہتر پایا۔

اس کے علاوہ معدےکی تیزابیت کوسرسوں کے تیل ، ایلوویرا کے جوس اورکھانے کےسوڈے سے بھی دور کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین