• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 16 برس بیت گئے


اپنے عہد میں نمایاں حیثیت رکھنے والے جون ایلیاکو دنیا سے رخصت ہوئے16رس بیت گئے۔

جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغرتھا ، وہ 14 دسمبر 1931ء کوبھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور1957میں پاکستان آنے کے بعد کراچی میں رہائش اختیار کی ۔ اپنے انوکھے انداز تحریرکی وجہ سے شہرت رکھنے والے جون ایلیا کو نہ صرف عربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں بھی اعلی مہارت حاصل تھی۔

ان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی عادات کا واضح ثبوت تھی جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اورپذیرائی نصیب ہوئی۔

1991 میں ساٹھ سال کی عمر میں ان کے پہلے مجموعے ’شاید‘ کی اشاعت ہوئی۔ دوسرا مجموعہ ’یعنی‘ ان کی وفات کے بعد 2003 میں شائع ہوا اور تیسرا مجموعہ ’گمان‘ 2004 میں منظرِعام پر آیا جبکہ 2006 میں ’لیکن‘ اور 2008ء میں ’گویا‘ کی اشاعت کی گئی۔

فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقع کربلا پر جون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔

آٹھ نومبر 2002کو جان ایلیا اس دار فانی سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئے اور انہیں کراچی کے سخی حسن قبرستان میں دفنایا گیا۔

ان کی لوح مزار پر انھی کا یہ شعر تحریر ہے "میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں۔

تازہ ترین