• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کیلی فورنیا کے کلب میں فائرنگ، 11افراد زخمی


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کلب میں فائرنگ ہونے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

مسلح شخص نے کلب میں کم از کم 30 گولیاں فائر کیں، حملہ آور اب بھی اندر موجود ہے، فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر تھاؤزنڈ اوکس میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کی امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ہینڈ گن سے کلب میں فائرنگ کی جس کے بعد اس نے اسموک بم بھی پھینکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں کو جائے وقوع سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے فائرنگ کے وقت عوام کو فائرنگ والی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین