• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پرچیف جسٹس کے اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

شیخوپورہ کے نزدیک موٹروے پر چیف جسٹس پاکستان کےاسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ، حادثے میں اسکواڈ کے8 اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے خود اسپتال پہنچ کرزخمی اہلکاروں کی عیادت کی، چیف جسٹس نے اپنا بلڈ پریشر بھی چیک کرایا جو نارمل تھا ۔

انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی اصغر کوسر پر چوٹ لگی جسے لاہورریفرکردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین