• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال خاشقجی کے بعد ایک اور سعودی صحافی کے قتل کا دعویٰ

ریاض(خبرایجنسی) غیر ملکی میڈیا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب میں ایک اور صحافی کے دوران حراست قتل کادعویٰ کیا ہے۔برطانوی میڈیا نے خلیج کی ایک غیر معرو ف ویب سائٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ صحافی و مصنف ترکی بن عبدالعزیز یاسر مبینہ طور پر دوران حراست تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ترکی بن عبدالعزیز کو مملکت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق آواز اٹھانے پر حراست میں لیا گیا تھا،صحافی ترکی بن عبدالعزیز یاسر پر الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا ویب سایٹ ٹویٹر پر کشکول کے نام سے ایک اکانٹ چلاتے ہیں جس پر سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات پر بات کی جاتی ہے۔

تازہ ترین