• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں بھی ہنگامہ،ڈونکی کنگ نامنظور،ڈاکو راج،چور چور کے نعرے

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی اجلا س میں پہلے روز ہی ہنگامہ آرائی‘اپوزیشن نے شہباز شریف کو سیاسی قیدی قراردے دیا۔ایوان ’’ڈونکی راجہ نامنظور‘‘ ،’’ڈاکو راج‘‘ اور ’’ چور چور‘‘کے نعروں سے گھونج اٹھا‘ رانا مشہود کو بات کرنے کی اجازت نہ ملی ‘ بحث مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باند کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ پچاس منٹ تاخیر سے شروع ہوا ۔ معطل لیگی ارکان کی ایوان میں دھماکے دار انٹری ہوئی ، لیگی ارکان شہباز شریف کی تصویر یں اٹھائے ایوان میں داخل ہوئے ،داخل ہوتے ہی نعرے بازی شروع کردی ۔لیگی ایم پی اےرانا مشہود نقطہ اعتراض پر بات کرنے کیلئے اپنی سیٹ پر کھڑے ہوئے توا سپیکر نے کہا میں نے آپ کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی لہٰذا بیٹھ جائیں ،رانا مشہود پھر کھڑے ہو گئے جس پرا سپیکر نے کہا کہ اگر آپ آرام سے نہیں بیٹھیں گے تو مجھے اور بھی طریقے آتے ہیں۔

تازہ ترین