• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اندھیرے میں سنسان سڑک پر اُس شخص کو دیکھ کر میں نے رفتار بڑھادی۔
آج کل حالات آپ کو معلوم ہی ہیں۔
وہ شخص ڈاکو بھی ہوسکتا تھا۔
چند کلومیٹر دور جاکر گاڑی پنکچر ہوگئی۔
میں کافی پریشان ہوا۔
جیک لگاکر ٹائر اتارنے کی کوشش کی۔
کچھ دیر بعد ایک کار آکر رکی۔
کار سوار نے ٹائر بدلنے میں مدد کی۔
میں نے کہا،
’’آپ بھلے آدمی ہیں ورنہ یہاں کون دوسروں کی مدد کرتا ہے۔‘‘
اُس نے کہا،
’’جی ہاں۔ کچھ دیر پہلے میرا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا تھا۔
کئی گاڑیاں گزریں لیکن کوئی مدد کرنے کو نہیں رکا۔‘‘
تازہ ترین