• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اقبال کی شاعری نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے‘‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری قوم بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یوم اقبال پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جس آزاد اسلامی ریاست کا خواب دیکھا تھا،یہ اسی خواب کی تعبیر ہے کہ ہم پاکستان جیسی آزاد اسلامی ریاست میں رہ رہے ہیں اور ہمیں عالمی برادری میں عزت واحترام حاصل ہے تاہم علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے ملک کو تعمیر وترقی کی نئی منازل تک لے جاسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کو نوجوانوں سے خصوصی انسیت تھی اور ان کے شعروں میں نوجوانوں کے لیے پیغام ملتا ہے جس میں انہوں نے نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور خود کو صحیح معنوں میں اقبال کا شاہین ثابت کریں۔

جام کمال نے مزید کہا کہ اس وقت شدت پسندی، دہشت گردی اور معاشی طور پر ملک وقوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علامہ اقبال کی فکر کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں اتنی صلاحیتیں ہیں کہ وہ بلوچستان اور پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی واقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین