خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریاض الدین کو برطرف کر دیا، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ریاض الدین کے برطرفی کا اعلامیہ گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ریاض الدین پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات تھے جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی نے تحقیقات کی روشنی میں ریاض الدین کو برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ صوبائی کابینہ نے اجلاس میں کیا تھا، تاہم حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں برطرفی کے وجوہات ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔