• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص بے قابو کار کی زد میں آنے سے بچ گیا


چین میں ایک شخص بے قابو کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ چین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنی دکان کے باہر بیٹھا ہوا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی بے قابو ہوئی اور اسکی موبائل شاپ میں گھس گئی ۔

اس دوران لمحوں کی دیر کئے بنا چینی شخص اُٹھ کر بھاگا اور بے قابو گاڑی کی زد میں آنے سے بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ اسکی گاڑی کا کباڑہ نکل گیااور اسے دکان کا نقصان بھی بھرنا پڑا۔

تازہ ترین