• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا یافتہ ملزمان کی بریت کیخلاف حکم امتناع جاری

سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 68 ملزمان کو بری کرنے کے حکم کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نےدہشت گردی میں ملوث 68 ملزمان کی رہائی کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل پر حکم امتناع جاری کیا اور جیل سپریٹنڈٹ کو ملزمان کو رہا کرنے سے بھی روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی طرف سے ملزمان کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین