• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آنجہانی سائنسداںاسٹیفن ہاکنگ کا تھیسز اور سائنسی طرز پر بنائی گئی وہیل چیئر ایک ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی ہیں۔

لندن میں معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کی گئیں جن میں اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسز سے لے کر وہیل چیئر سمیت بائیس اشیا شامل تھیں۔

اسٹیفن ہاکنگ کی اشیاء کی نیلامی آٹھ نومبر تک آن لائن جاری کھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ان اشیاء میں ان کے لکھے گئے مضامین، میڈلز، ایوارڈز، ان کی لکھی گئی کتاب’ بریف ہسٹری آف ٹائمز‘ شامل تھیں۔

اسٹیفن کی ان قیمتی اشیاء کے علاوہ نیوٹن، ڈارون، اور آئن اسٹائن کے خطوط بھی نیلامی کے لئے پیش کئے گئے۔

اسٹیفن ہاکنگ کی ان سائنسی دستاویزات کی قیمت 130000 سے 195000 امریکی ڈالر رکھی گئی اور ان کی سائنسی طرز پر بنائی گئی وہیل چیئر جو نیلامی کا حصہ بنی ہے اس کی قیمت 10000 سے 15000 پاؤنڈ تک رکھی گئی ہے۔

معروف سائنس دان کی اشیاء کی نیلامی ان کے پرستاروں کے لیے ایک سنہری موقع تھا جس کو خرید کر وہ سائنسداں کیغیرمعمولی زندگی میں استعمال کی گئی اشیاء ایک نشانی کے طور پر رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔

ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے۔

اسٹیفن کی کتاب’ بریف ہسٹری آف ٹائمز‘ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

تازہ ترین