• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر نے 'کچھ کچھ ہوتا ہے کے سیکوئل کی تردید کردی


بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہرنے اپنی بلاک بسٹر فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنایا جارہا ہے تاہم فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کرن جوہر 'کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کریں گے جس ٹائیگر شروف، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی کو فلم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تاہم کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم کے سیکوئل بنائے جانے کی واضح الفاظ میں تردید کردی۔


کرن جوہر کی ہدایات میں 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے پنے وقت کی بلاک بسٹر فلم میں تھی۔

جس میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین