• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی نیب پیشی پر پھول کیوں نچھاور ہوئے؟

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا کہ ’حمزہ شہباز کی نیب لاہورپیشی پرپھول کیوں نچھاورہوئے،کیا وہ کشمیر فتح کرکے آئےتھے۔‘

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج نیب کے دفتر میں پیش ہوئے،قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو آج طلب کیا تھا۔

سلمان شہباز لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تو اس موقع پر لیگی کارکنوں نے ان پر پھول نچھاور کئے۔

اس بات پر فیاض چوہان برس پڑے اورکہا کہ ریاست کا پیسہ لوٹنے کے جرم میں حمزہ شہبازکو نیب لاہور میں بلایا گیا مگران پر پھول نچھاورکئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے نیب کو کالا قانون کہا تھا،ن لیگ کی قیادت کے ذہنی اور اخلاقی معیار سے قوم آگاہ ہو چکی ہے۔

تازہ ترین