آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا، ان کی بہن روبینہ نے بتایا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک ہیں اور بھائی کے گھر پر ہیں۔

روحی بانوکی اچانک گمشدگی کے معاملے پر ان کی بہن روبینہ نے دو دن تک تو چپ سادھے رکھی ،ان سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پراسرار طور پر لاپتا

اپنے دور کی سپر اسٹار، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور...

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اداکارہ روحی بانو کی بہن نے بتایا کہ روحی بانو بھائی کے گھر پر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کے باپ کا گھر نہیں جہاں وہ رہیں وہ وہاں صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔

روحی کی بہن روبینہ نے کہا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک اور بھائی کے گھر پر ہیں، جلد ہی میڈیا کو بلوا کر روحی بانو سے ملاقات کراؤں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض سیزو فرینیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کے لئے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کے لئے ہمیشہ مختص رہتا ہے اور ایک سال قبل انہیں فاؤنٹین ہاؤس سے ان کی بہن روبینہ لے کر آئی تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں