آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی نئی اینیمیٹیڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین؛ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

پیٹر ریمزے اورباب پرسیچیٹی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح ہاتھوں سے جال نکالتے ہوئے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

مکڑی کی خصوصیاتلیے یہ اسپائیڈرمین برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔

فل لارڈ اور کرس مِلرکی پروڈیو س کردہ اس فلم میں دلچسپ کمپیوٹر اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈاداکارلیو شرائبر، شمیک مور، مہر شالا علی اوربرائن ٹائر ہینری کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

کولمبیا پکچرز، سونی پکچرز اینیمیشن اورمارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم سونی پکچرز کے تحت رواں سال 14دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں