• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آسیہ بی بی کیخلاف قانون کے تحت کارروائی نہیں ہوئی‘‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کی آسیہ بی بی کے خلاف قانون کے تحت کارروائی نہیں کی گئی، بحیثیت مسلمان ہم رسول پاکﷺ کی ناموس کو پروان چڑھائیں گے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بعد نماز جمعہ جماعت اسلامی کے تحت ناموس رسالت کے معاملے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شرکائے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ عدالت اپیل پر 295 سی قانون کے تحت کارروائی کرے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ آسیہ کو لبرل قوتوں نے قانون کی مطابق سزا نہیں دی، مسئلہ ٹیکنیکل گراؤنڈ کا نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کسی ایک جماعت اور پارٹی سے معاہدہ22کروڑ لوگوں سے معاہدہ نہیں ہے، عدالت ری ویو پٹیشن میں 295 سی قانون کے تحت کاوروائی کرے۔

تازہ ترین