• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

وفاق نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کااجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،وزیراعلی سندھ ، وزیراعلی گلگت بلتستان نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا ، وزیر صحت ، صوبائی چیف سیکرٹریزاوردیگرحکام بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاق صوبوں کو ہرممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا ، ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے اُن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین