• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کی میڈیا گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ڈی جی نیب نے کیا حقائق کے برعکس کوئی بات کی؟ اور معزز اراکین کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا؟

ترجمان نیب نے مزید کہا کہ نشریاتی اداروں سے ریکارڈ اس لئے طلب کیا گیا کہ قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا تھا،جس میں انہوں نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔

ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ہے۔

تازہ ترین