• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے کے پیروں تلے روندے جانا خوش بختی ؟


دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے علمبردار بھارت میں توہم پرستی عروج پر ہے جس کی شدت کا اندازہ ان افراد کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جو غصیلی گائے اور بیلوں کے پیروں تلے روندے جانے کے لئے تیار دکھائی دے رہے ہیں اور سڑک پر منہ کے بَل لیٹے ہوئے ہیں ۔

بھارتی ڈسٹرکٹUjjainکے گاؤںBhidawadمیں دیہاتی ہر سال دیوالی کے تہوار کے بعد خوش قسمتی پانے کے لئے اس قدیم فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں اور گائے بیلوں کے سامنے سڑک پر لیٹ جاتے ہیں جبکہ بپھرے بیل اور گائے ان افراد کے اوپر سے دوڑتے ہوئے گزر جاتی ہیں، جنہیں یہ دیہاتی خوش بختی تسلیم کرتے ہیں ۔

رواں سال اس فیسٹیول میں لگ بھگ 400گائے بیل لائے گئے جو اِن دیہاتیوں کو روندتے ہوئے دوڑتے دکھائی دئیے۔

تازہ ترین