آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کے ضلع نارووال میں سری کرتارپور صاحب جوکہ لاہور سے 120کلومیٹر کے فاصلے پر ہے کا راستہ کھلوانے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے بات کریں۔

اس حوالے سے جمعہ کو وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے سشما سوراج کو ایک خط تحریر کیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے قبل کرتار پور کوریڈور کھلوانے کے لیے پاکستان سے بات چیت کا آغاز کرے۔

واضح رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ آئندہ برس منائی جائے گی۔انھوں نے اس حوالے سے سشما سوراج کو بھارتی پنجاب کی ریاستی اسمبلی سے اس برس اگست میںمتفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کا حوالے دیتے ہوئے فوری طور پر بلاکسی رکاوٹ کے اس سرحدی کوریڈور کو کھلوانے کے سلسلے میں اقدامات کی درخواست کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں