• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عام طور پر بچے ضد کرتے ہی ہیں لیکن امریکا میں تو ایک بچے نے حد ہی کردی،امریکی ریاست اوہائیو میں ایک 11سالہ بچے کی ماں نے اسے پلے اسٹیشن دینے سے انکار کیا تو وہ اپنی والدہ کی گاڑی لے اْڑا۔

بچے کو سڑک پر گاڑی چلاتے دیکھ کر پولیس نے اسکا پیچھا کیا تاہم آدھے گھنٹے تک سڑکوں پر گاڑی دوڑانے کے بعد بچے نے کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک پر دے ماری اور اس طرح یہ پولیس کے ہاتھ آیا۔

پولیس کے مطابق یہ بچہ گذشتہ برس بھی اس طرح کی حرکت کرچکا ہے۔

تازہ ترین