• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا بال پر کھڑے ہوکر بھاری وزن اُٹھانے کا مظاہرہ


امریکی نوجوان نے ایکسر سائز کرنے والی بال پر کھڑے ہوکر بھاری وزن اٹھانے کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جوربڑ کی ایکسرسائز بال پر کھڑے ہوکر بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے نہ صر فت توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے بلکہ ویٹ لفٹنگ میں اپنی مہارت کا عملی ثبوت دے رہا ہے۔

امریکی ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے Travis Hornنامی نوجوان کی ربڑ کی گیند پر بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور دیکھنے والے اُسکی مہارت کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین