آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو( نیب) نے لاہور میں گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارکر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کرلئے ۔

نیب حکام کے مطابق برآمد ہونے والے 33 کروڑ روپے، نقدی،پرائز بانڈ اور 11 ملکوں کی کرنسیوں کی صورت میں ملے  ہیں۔

نیب حکام کے مطابق 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 10 کروڑ روپے نقد،17 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز اور 3 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ملی ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں