• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


1933سے فلموں اور اسٹیج پر دہشت پھیلانے والاجنگل کے کنگ دیوہیکل بن مانس کا نامور فلمی کردار کنگ کانگ اب حقیقت میں بھی لوگوں کے ہوش اُڑانے آرہا ہے،جی ہاں دیوہیکل بن مانس کے نامور فلمی کردار کنگ کانگ سے کون واقف نہیں ہو گا جس کی دہشت آج بھی ہالی وڈ سنیما میں الگ ہی پہچان کی حامل ہے۔

please wait while file is uploading on server
نیو یارک کے تھیٹر میں کنگ کانگ آگیا

حال ہی میں نیو یارک کے براڈ وے تھیٹر میں بھی ایک ایسا ہی میوزیکل اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں کنگ کانگ کا جناتی سائز کا پُتلا پیش کیا گیا اور اس پَپٹ کے ساتھ ڈرامہ آرٹسٹوں نے بہترین پرفارمنس بھی دی جسے دیکھ کر تھیٹر میں موجود تمام افرادحیران رہ گئے ۔

خوف کی علامت خطرناک آنکھوں اور خونخوارنوکیلے دانتوں والے 6میٹر اونچا اور900کلو گرام وزنی بن مانس کا تھیٹر دیکھنے لوگ جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اسٹیج فنکاروں نے بھی اس انوکھے تجربے پراپنی خوشی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ 1933سے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2017میں اسکل آئی لینڈ بنائی گئی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

تازہ ترین