• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موچکو: کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کسٹم پریونٹیو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے موچکو میں کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے آنے والے ٹرک سے اسمگل شدہ چھالیہ، موبائل فونز، بھارتی گٹکا، سگریٹ اور دیگرسامان بھی برآمد کیا گیا۔

اسمگل شدہ چھالیہ سیب کی پیٹیوں کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے چھالیہ ضبط کر لی گئی۔

ایک اور کارروائی میں کوئٹہ سے آنیوالی کوچ سےلاکھوں روپے مالت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین