• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال خاشقجی کی لاش تیزاب سے پگھلا کر کنویں میں پھینکی گئی

عرب ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش تیزاب سے پگھلا کر کنویں میں پھینکی گئی۔

رپورٹ میں ترک اٹارنی جنرل کے دفتر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے کنویں سے ان کیمیکلز کے شواہد ملے ہیں۔جمال خاشقجی کی لاش کو رہائش گاہ کے ایک کمرے میں تیزاب ڈال کر ٹھکانے لگایا گیا،لاش کو دو ہفتے کے دوران تیزاب سے ختم کیا گیا۔

رپورٹ میں ترک اٹارنی جنرل کے دفتری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ سے ہائیڈروفلورک ایسڈ اور دیگر کیمیکلز کے شواہد ملے ہیں، رہائش گاہ کے کنویں سے ان کیمیکلز کے شواہد ملے ۔ یاد رہے کہ سعودی صحافی کو دو اکتوبر کو استنبول کے قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین