• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: 6 کروڑ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد

پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے 6 کروڑ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمدکرلئے۔

پشاور میں پولیس نے رنگ روڈ چوک کے ایک گودام پر کارروائی کی، جس دوران 6 کروڑ روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے نام امجد، ساجد اور ارشد ہیں، جبکہ ملزمان مزید 9 کروڑ روپےکے نوٹ چھاپنے کی تیاری کررہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کئے جانے تھے۔

تازہ ترین