• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس کا اڑنے والی بائیک پر ٹریننگ کا مظاہرہ


فلمی مناظر میں بے تحاشہ ایسی چیزیں دکھائی جاتی ہیں جن کا حقیقت میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن جدید ٹیکنالوجی نے انسانی دماغ کو دنگ کردینے کا تو جیسے بیڑہ ہی اٹھا رکھا ہے، امریکا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی جدید بائیک تیار کی ہے جو سڑکوں پر دوڑنے کے بجائے ہوا میں پرواز کرتی دکھائی دے گی۔

حال ہی میں یہ جدید ترین ہوور بائیکس دبئی پولیس کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں جن پر دبئی پولیس ٹریننگ کرے گی۔

43میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی104کلو گرام وزنی اسکورپیئن 3 نامی یہ ہووربائیک زمین سے کئی فٹ اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ الیکٹرک بیٹری کے مکمل جارچ ہونے کے بعد کم از کم بیس منٹ تک فضا میں اُڑان بھر سکتی ہے۔

ایک نشست پر مشتمل عجیب و غریب شکل کی حامل ڈرون نما یہ بائیک150,000میں خریدی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین