• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا پہلے ہی روز 50کروڑ کا ریکارڈ بزنس

بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ نے ناقدین کو مایوس کردیا ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے مذاق بھی خوب اڑایا لیکن باکس آفس پر فلم نے پہلے ہی دن پچاس کروڑ کماکر تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔


فارمولا کہانی، کوئی سرپرائز نہیں، ہالی ووڈ کی فلم پائریٹس آف دی کیریبین کی کاپی، پرانی فلم کرانتی سے متاثر، پیسے ضائع ہوگئے، ٹھگز نے فلم دیکھنے والوں کو ٹھگ لیا، یہ بعض فلم دیکھنے والوں اور فلمی ناقدین کے تاثرات ہیں۔

بالی وڈ کے معروف کریٹک ترن آدرش نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم کو کنگ سائز ڈس اپائنٹمنٹ قرار دیا اوراسٹار بھی صرف دو دیئے۔

لگ بھگ یہی ردعمل باقی ناقدین کا دیکھنے میں آیا، ان کو فلم بالکل پسند نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر فلم کا کافی مذاق بھی اڑایا گیا، جن کو فلم پسند نہیں آئی انہوں دل کھول کر فلم کو نشانہ بنایا۔

ناقدین اور سوشل میڈیا پر ردعمل اپنی جگہ لیکن فلم نے باکس آفس پر سارے ریکارڈ توڑ دیئے، ٹھگز آف ہندوستان نے پہلے دن 50 کروڑ کا چھکا لگا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اب فلم کا اسٹیٹس کیا ہوگا اس کا اندازہ اوپننگ ویک اینڈ کے ختم ہونے کے بعد یعنی پیر کے بزنس سے ہی لگایا جاسکے گا۔

تازہ ترین