کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ کی خدمات کادائرہ 22ملکوں تک وسیع ہوچکا ہے ۔ تمام کام حاجی محمد حنیف طیب کی سرپرستی اور رہنمائی میں ہم کررہے ہیں یہ بات المصطفیٰ ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے المصطفیٰ کی جانب سے اپنے اعزازمیں دی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب کی صدارت المصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبد الرحیم نے کی ۔اس موقع پر عبد الغنی سلیمان ،کراچی پریس کلب کے صدراحمدملک، آل میمن فیڈریشن کے صدرحنیف موٹلانی، رضوان صدیقی، سعیدخاور، ابراربختیار، سیدقیصرمحمود ،نوخیز انورصدیقی، حاجی احمدمجاہد،معین خان،احمدرضاطیب، عبدالغفارسعیدی، فرحان اشرفی ،آفتاب عالم ودیگربھی موجود تھے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ عبدالرزاق ساجد برطانیہ سے مسلسل دنیا بھرمیںسفرکرتے ہیں اور انہیں ہاؤس آف لارڈکے رکن لارڈنذیراحمدجیسے متعددعمائدین اور ڈونرزکابھرپوراعتمادحاصل ہے 2020تک المصطفیٰ کی جانب سے آنکھوں کے ایک لاکھ مفت آپریشن کا ہدف پوراکرلیاجائے گا ۔