• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کی انتظامیہ کو غیر تدریسی ملازمین کی تعاون کی یقین دہانی

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن(گلشن اقبال کیمپس) کے صدر محمد عدنان اختراور جنرل سیکریٹری سید ریحان علی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین اور رجسٹرار افضال احمد کی جامعہ اردو کی تعمیر و ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انجمن غیر تدریسی ملازمین انتظامیہ کو اپنے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ انتظامیہ بیرونی عناصر کے دبائو میں آئے بغیر جامعہ اردو کی تعمیر و ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کی جانے والی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین