• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتارچڑھائو کے بعد معمولی بہتری،100 انڈیکس 21 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری رو ز محدود پیمانے پر تیزی رہی ، 100 انڈیکس 41300 کی نفسیاتی حد پرمستحکم رہا،تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں کےایک ارب79 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 2.35فیصدکم اور 58.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اتار چڑھائو کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس21.50 پوائنٹس اضافے سے 41388.88 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 217کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںایک ارب 79کروڑ 59لاکھ 96ہزار 567روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 82کھرب 22 ارب 87 کروڑ 26لاکھ 38ہزار 779روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر 21کروڑ 96لاکھ 4ہزار 910 شیئرزکا کاروبارہوا، جو جمعرات کی نسبت 50لاکھ 70ہزار 760 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت 61.60روپے اضافے سے 1639.00روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 49.87 روپے اضافے سے 1249.85 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 99.00 روپے کمی سے 2301.00 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین