کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں86پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.85روپے اورقیمت فروخت133.20روپے سے بڑھ کر134.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںخرید میں50پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.50روپے سے بڑھ کر136.00روپے اورقیمت فروخت 133.00روپے سے بڑھ کر133.60روپے ہوگئی۔ یوروکی قدرمیں10پیسے کی کمی اور برطانوی پائونڈکی قدر میں استحکام رہا۔