• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈیپ سی پالیسی کے خلاف ماہی گیروں کا فش ہاربر پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئی ڈیپ سی پالیسی کے نفاذ اورماہی گیروں و لانچوں کی پکڑ دھکڑکے خلاف ماہی گیروں نے جمعہ کو فش ہاربر پر لانچیں کھڑی کر کے احتجاج کیا،جس کے باعث سی فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں،ہزاروں ماہی گیروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی پالیسی 2018کے نفاذ کے بعدسمندری حدود کی حفاظت پر مامور اداروں کی جانب سے ماہی گیروں پر 12ناٹیکل میل سے آگے سمندر میں جانے اور مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس صورت حال کے باعث ماہی گیروں نے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر جانے سے احتجاجاً انکار کر دیا ہے اور کراچی فش ہاربر پر اپنی لانچیں کھڑی کر دی ہیں،بڑی تعداد میں لانچیں کھڑی ہونے کے باعث کراچی فش ہاربر کا چینل تقریبا بلاک ہو گیا ہے،ماہی گیروں اور سی فوڈ سے تعلق رکھنے والے فیکٹری مالکان و ملازمین کے احتجاج کے باعث کراچی فش ہاربر کی صورت حال بہت گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ،اس سلسلے میں چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سو سائٹی عبدالبر کا کہنا ہے کہ نئی ڈیپ سی پالیسی کے نفاذ سے ماہی گیروں کے لیے بڑی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین