• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈیاں بحران کے دور سے گزررہی ہیں،رچرڈ مورین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورین نےایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کیپیٹل اور کرنسی مارکیٹ پاکستان کے معاشی حالات کے ساتھ ساتھ عالمی اقتصادی اور سیاسی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔عالمی منڈیاں بحران کے دور سے گزر رہی ہیں اور اس وجہ سے پاکستان جیسی بڑھتی ہوئی مارکیٹیں خاص طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے انڈکس میں تقریباً 14 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری مارکیٹیں جس میں چین کی اسٹاک مارکیٹ شامل ہے متاثر ہوئیں ان کے انڈکس 25 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ان حالات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹیں بھی متاثر ہو ئی ہیں۔ بعض ممالک کو ان حالات سے نکلے کے لیے اپنی کرنسی کی قدر میں 90 فیصد تک کمی کرنی پڑی ہے۔ ارجنٹینا نے اپنی کرنسی کی قدر 90 فیصد کم کی، بھارت نے اپنے روپے کی قدر 15 فیصد کم کی ۔ پاکستان کااپنی کرنسی کی قدر میں کمی کیئے بغیر ان حالات سے نکلنا مشکل تھا ۔

تازہ ترین