• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمائنول میکرون کی جانب سے مشترکہ یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دیتےہوئے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہیں جہاں وہ ہفتے کو فرانس کے صدر سے مذاکرات کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے امریکا، چین اور روس سے تحفظ کے لیے یورپی فوج بنانے کی تجویز دی تھی جسے امریکی صدر نے انتہائی توہین آمیز قرار دیا۔

ٹرمپ نے پیرس آمد پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے،نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں جنگ عظیم اول کی 100 سالہ تقریبات اتوار کو ہوں گی، ماضی میں 11 نومبر 1918 کو جنگ کے فریقین کے درمیان آزمائشی معاہدہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔

پیرس میں منعقدہ تقریبات میں روسی صدر سمیت درجنوں عالمی سرابراہان شرکت کریں گے، اس موقع پر صدر ٹرمپ بلوووڈ بھی جائیں گے جہاں 26 جون 1918 کو جرمن فوج کے حملے میں 1800 امریکی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد امریکا نے اسے فتح کیا تھا۔

تازہ ترین