• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیابھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات معمول کی بات ہے تاہم چین میں ایسی ہی خلاف ورزی کا ایک دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹریفک پولیس اہلکارڈرائیور کو روکنے کیلئے گاڑی کے بونٹ پر لٹک گیا۔

یہ مناظرچین میں دیکھے گئے جب ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے معمول کی چیکنگ کیلئے گاڑی کو روکا اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا لیکن لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیور نے رُکنے کے بجائے بھاگنے میں عافیت جانی۔

ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نے اپنے فرائض کی انجام دہی کچھ یوں دکھائی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روکنے کیلئے گاڑی کے بونٹ پر ہی لٹک گیا اورتقریباََ2سو میٹر فاصلے تک گاڑی پر لٹکنے کے باوجود بلا آخر اپنے مقصد میں کامیاب ہوکراُسے حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین