• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق خاتون اوّل مشل اوباما کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

سابق خاتون اوّل مشل اوباما اپنے شوہر باراک اوباما کی پیدائش کے حوالے سے کی جانے والی سازش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوکبھی معاف نہیں کریں گی۔

یہ بات انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں کہی ہے جو ان کی ’یادگار ‘ کے طور پر سامنے آئے گی۔مشل اوباما کے مطابق باراک اوباما کے غیر ملکی ہونے کا شوشہ ٹرمپ نے چھوڑا تھا، اس سے ٹرمپ کا تعصبانہ چہرہ دکھتا ہے اور اس پر وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ کے اس نفرت انگیز ریمارکس نے میرے خاندان کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

مشل اوباما کی یہ کتاب 13 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں شکاگو میں ان کی ابتدائی زندگی اور بطور خاتون اوّل زندگی گزارنے کے بارے میں تفصیلات ہیں ۔ اس کے علاوہ کتاب میں انہوں نےاپنے صدمے اور2016 میں ٹرمپ کے صدر بننے کے احساس کو تحریر کیا ہے۔

مشل اوباما نے وائٹ چھوڑنے کے بعد سے اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔یہ ان کا ٹرمپ مخالف پہلا بیان ہے جو ان کی کتاب کے حوالے سے منظر عام پرآیا ہے۔

واضح رہےکہ امریکی قانون کے مطابق صدر اور نائب صدر کو نہ صرف امریکہ کے شہری ہونا چاہیے بلکہ ان کی جائے پیدائش بھی امریکہ ہی کی ہونی چاہیے جبکہ بعض حلقوں نے اسی نکتے کو بنیاد بناتے ہوئے اوباما کی جائے پیدائش پر سوال اٹھایا تھا

ان کا کہنا تھا کہ اوباما دراصل اپنے والد کے آبائی وطن کینیا میں پیدا ہوئے تھے۔

ریپبلیکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے ان افواہوں کو پھر سے ہوا دی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ باراک اوباما کا تعلق کینیا سے ہے وہ امریکی نہیں ہیں۔

تازہ ترین