آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑہ کی کزن پرینیتی چوپڑہ نے ہونے والے جیجا جی نِک جونس سے جوتا چھپائیکے لیے پچاس لاکھ ڈالر مانگ لیے ہیں۔

بھارت میں شادیوں پر جوتا چھپائی کی رسم عام ہے جس میں سالی مخصوص رقم کے بدلے جیجا جی کے چھپائے ہوئے جوتے واپس کرتی ہے۔

یہ رقم کہیں سو میں تو کہیں ہزار میں ہوتی ہے مگر پریانکا کی بہنا ان کے ہونے والے پتی دیوسے پچاس لاکھ ڈالر سمیٹنے کے چکر میں ہیں۔

دراصل پریانکا نے شادی سے پہلے ایک پارٹی دی جس کی تصاویر پرینیتی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ نک جونس نے پریانکاکی تصویر پر لکھا 'یہ خوبصورت لڑکی کون ہے کیا آپ ان سے میرا تعارف کروا سکتی ہیں جس کے جواب میں پرینیتی نے لکھا 'انہیں پانا مشکل ہے اگر آپ جوتا چھپائی کے لیے پچاس لاکھ ڈالر دیں تو میں کوشش کر سکتی ہوں۔

بیچارے نک جونس مذاق ہی مذاق میں پھنس گئے اور پرینیتی نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔

واضح رہے دیسی گرل پریانکا اور ان کے امریکی جونس یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نے والے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں