• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سر مہربانی کریں، چوہدری سرور کو کنٹرول کریں‘

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کردی اور کہا کہ’سر مہربانی کریں،سرور کو کنٹرول کریں،یہ وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے‘ ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ،جہانگیر ترین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔


ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو نے سیاسی ہلچل مچادی ہے،ویڈیو میں طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سرور کے حوالے سے کہا کہ سر مہربانی کریں اور سرور کو کنٹرول کریں یہ وزیراعلیٰ پنجاب( عثمان بزدار) کو چلنے نہیں دیں گے ‘۔

چوہدری پرویزالٰہی نے دوران گفتگو طارق بشیر چیمہ کی حمایت کی اور کہا کہ ’ہاں چوہدری سرور کو کنٹرول کریں‘۔

تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کے رہنمائوں کی ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی بھی بول پڑے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز ہم پر بہت تنقید کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان جلد قرضوں سے نجات پا لے گا،ہماری جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے،پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مجھے اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

تازہ ترین