• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کےگورنر چوہدری محمد سرور بھی اپنی بیگم سے ڈرتے ہیں !!

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے کانوووکیشن سے خطاب میں انہوں نے اس کا اقرار کیا تو طلبہ، اساتذہ اور والدین سے بھرا ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔

پنجاب یونیورسٹی کے 126 واں کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے،اپنے خطاب میں انہوں نے آپ بیتی سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بڑی کلاسز کے طالب علموں کو ویک اینڈ پر کام بھی کرنا پڑتا ہے،انہوں نےبیٹےکو اپنی کمپنی میں ملازمت دی تاہم منیجر کو ہدایت کی کہ اس سے فرش بھی صاف کروائیں اور سامان بھی اٹھوائیں۔

چوہدری سرور نے مزید بتایاکہ شام کو گھر پہنچا تو بیگم کا ردعمل دیکھ کر کھانا بھی بھول گیا۔

گورنر پنجاب نےبتایاکہ برطانیہ میں بیوی ناراض ہوجائے تو شوہر کو گھر سے جانا پڑتا ہے، اس لئے شوہر کو ہمیشہ بیوی کا فرماں بردار بن کر رہنا پڑتا ہے۔

چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو بچےباپ کے ساتھ ہو جاتے ہیں، لیکن وہاں معاملہ اُلٹ ہے،بچے بھی ماں کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین