• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی طبیعت اب کافی بہتر ہے ،وہ رات سے ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امام الحق کا سی ٹی اسکین ٹھیک ہے ، لیکن ان کو آرام کی ضرورت ہے۔

امام نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سر پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اوپنر امام الحق کا سی ٹی اسکین بہتر ہے ،انہیں ڈاکٹرز نے 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، امام الحق رات سے ٹیم کے ساتھ ہیںاور پہلے سے کافی بہتر ہیں تاہم ابھی وہ انڈر آبزرویشن ہیں۔


پی سی بی کا کہنا ہے کہ امام الحق کی کنڈیشن اب اسٹیبل ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو چیک اپ کرایا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی سماجی ویب سائٹ پر امام الحق کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں امام کی حالت کافی بہتر نظر آرہی ہے۔


گزشتہ روز کھیلے گئے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران 13ویں اوور کی پہلی گیند نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لیوکی فرگوسن نے باؤنسر کرائی جو امام الحق کے ہیلمٹ پر لگی،تیز گیند لگنے سے امام الحق انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

تازہ ترین