• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی سرفر سمندر کی بلند لہروں پر سرفنگ کرتاگر پڑا


ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اوراسی شوق میں اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں،اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جسے بلندو بالا لہروں پر سرفنگ کرنا مہنگا پڑ گیاہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والاRussell Bierke نامی نوجوان پرتگال کے ٹاؤن Nazareکے سمندر پرسرفنگ کا شوق پور ا کر رہا تھا کہ اچانک 45میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُٹھنے والی 60فٹ بلند لہر کی زد میں آگیا اور یوں منہ کے بل سمندر میں گر پڑاتاہم زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا ۔

سرفر کو چند لمحوں میں ہی جیٹ کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا۔

تازہ ترین