• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا غربت و کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نےغربت اور کرپشن کے خاتمے کےلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ کل کرپشن کے خاتمے کے لئے حیرت انگیز چیزیں سامنے لائیں گے۔

انہوں نے آئندہ 10 دن میں غربت کے خاتمے کےلئے پیکیج لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ غربت کے خاتمے کا پیکیج حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کا اہم نکتہ ہوگا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اب تک تو حکومت کو موقع ہی نہیں ملا، دو ڈھائی ماہ قرضوں کی قسطوں کے حل میں نکل گئے۔

انہوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا انضمام الحق اور وسیم اکرم جیسا انتخاب ثابت ہوں گے۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’ کیا وہ کرپشن کےخاتمے کےلئے بھی چین کا ماڈل اپنانے کےلئے قانون سازی کریں گے؟‘

جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ کل کرپشن کے خاتمے کےلئے حیرت انگیز چیزیں سامنے لائیں گے۔

تازہ ترین