• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ نے 9 افراد کی جان لے لی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ نے تباہی مچادی ،متاثرہ علاقے سے انخلا کے دوران آگ کی لپیٹ میں آکر9افراد ہلاک جبکہ 6ہزارسےزائدمکانات جل کر تباہ ہوگئے۔


کئی فلمی ستاروں کےگھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے، لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیےگئے ۔

کیلیفورنیامیں تین مختلف مقامات پردوروز سے لگی آگ نے اب تک چھ ہزارسےزائد مکانات، کئی اسکولوں اوراسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،اداکارہ کیٹ لین جینر، کم کارڈیشن اورگلوکارہ لیڈی گاگا کے گھر دھوئیں کےکالےبادلوں میں گھرے ہیں۔اداکارول اسمتھ نے ایک وڈیومیں کہا ہے کہ ان کا گھر بھی ڈینجر زون میں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ تیزی سے آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرناپڑی،یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا،گاڑی میں سوارہوکرمحفوظ مقام کی طرف جانیوالےپانچ افرادکوبھی آگ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

تازہ ترین