• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سالانہ فوڈ میلے میں دینا بھر کے شیفس شریک


یوں تو اچھا کھانا پکانا دنیا میں لاکھوں افراد جانتے ہونگے لیکن امریکا میں ان دنوں دنیا بھر کے ماہر شیفس لذیذ ترین کھانوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

جی ہاں امریکی ریاست الابامامیں7ویں سالانہ ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے1500سے زائد شیفس شریک ہیں۔

چیمپئن شپ کو 10مختلف مقابلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں باربی کیو،برگر،سینڈوچ،پاستا اور ڈیزرٹ سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والی یہ چیمپئن شپ 11نومبر کو اختتام پذیر ہوگی جس میں لذیذ ترین کھانا تیار کرنے والی ٹیم1لاکھ ڈالر انعام کی حقدارقرار پائے گی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 3لاکھ ڈالر کے انعامات دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین